پاکستان ٹیم میں واپسی کرنے والے اوپنر فخر زمان نے لیجنڈری بیٹر سعید انور کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے اوپنر بیٹر فخر زمان میں میدان میں اتریں گے اور اس میچ میں ان کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا نادر موقع ہے۔
سعید انور نے نیوزی لینڈ کے خلاف 32 اننگز میں چار سنچریاں اسکور کی جبکہ فخر نے صرف 17 اننگز مین کیویز کے خلاف چار سنچریاں بنارکھی ہیں۔
اگر فخر زمان آج نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرتے ہیں ت وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔
واضح رہے کہ سعید انور اور فخر زمان کے علاوہ رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین، احمد شہزاد نے دو، جبکہ بابر اعظم نے 2 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔