ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

فخر زمان نے حسن نواز کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے نوجوان بیٹر حسن نواز کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر فخر زمان نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کمال کردیا، بڑے ٹوٹل چیز کرنے کے لیے ایسی ہی سوچ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حسن نواز نے سنچری بنادی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے قابل ہیں۔

فخر زمان نے لکھا کہ ’محمد حارث اور سلمان علی آغا نے بھی اچھا پرفارم کیا ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

یہ پڑھیں: میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز

22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں