جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر سامنے آگئی، پاکستانی اوپننگ بیٹر فخر زمان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اوپننگ بیٹر فخر زمان ٹیم کے ساتھ دبئی روانہ نہیں  ہورہے، قومی بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں فخر کی جگہ امام الحق کی شمولیت متوقع ہے، آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعدامام الحق شامل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فخر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 24 رنز بنائے تھے اور بیٹنگ کے دوران بھی وہ تکلیف میں دکھائی دیے اور میدان میں فزیو کو بھی طبی امداد کے لیے بلایا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں فخر باؤنڈری لائن پر انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

فخر میدان سے باہر جانے کی وجہ سے اننگز اوپن نہیں کرسکے اور انہیں 20 منٹ کی تاخیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا ان کی جگہ سعود شکیل کو اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی اب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت اور بنگلادیش کو ہرانا لازمی ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 23 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ کل دوسرے میچ میں بنگلادیش اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں