اشتہار

فخر زمان نے مدینہ منورہ ﷺ سے تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے مدینہ منورہ ﷺ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔

رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قومی کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن میں کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، افتخار احمد شامل ہیں۔

 قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے اور انہوں نے مدینہ منورہ ﷺ سے اپنی تصویر شیئر کردی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل حارث رؤف نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مسجد الحرام سے تصویر شیئر کی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ دنوں مسجد نبوی ﷺ سے اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں