لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے فائنل میچ سے قبل اپنا موبائل فون بند کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر زمان نے پی ایس ایل انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پی ایس ایل فائنل کا کوئی ٹکٹ دستیاب ہے؟
ساتھ ہی فخر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر میرا موبائل فون بند رہے گا تاہم مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے ہوٹل فون کیا جا سکتا ہے۔
Hi @thepslt20, any tickets for tomorrow's game? Please 🙏
BTW, my phone is off for obvious reasons. You can reach out to me on my hotel phone. 🙌
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) February 26, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے فخر زمان کے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا”یہ فائنل میں پہنچنے کے اثرات ہیں۔“
Side effects of reaching the final 🤪
— Sohail Tanveer (@sohailmalik614) February 26, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سنسی خیز مقابلہ ہوا تھا۔ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل کل کھیلا جائے گا۔