اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ایک میچ کی پرفارمنس سے بابر پر تنقید کرنا درست نہیں، فخر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ایک میچ کی پرفارمنس سے بابر اعظم پر تنقید کرنا درست نہیں۔

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ولیمسن اور ڈیرل مچل کی شراکت نے نیوزی لینڈ کے لیے پلیٹ فارم سیٹ کیا، بابر اعظم پر تنقید کرنا درست نہیں آپ دیکھیں گے وہ اگلے میچ میں پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کوئی اچھی شراکت بن جاتی تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنی ہوگی، پچ مشکل تھی، مچل اور ولیمسن نے بیٹنگ کو اچھا سنبھالا۔

محمدرضوان نے کہا کہ ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کی، گلین فلپسن نے جیسی اننگز کھیلی، بولنے کیلئے کچھ نہیں چھوڑا۔

آج کھیلے جانے والے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 331 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فخر زمان کی جارحانہ 84 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

سلمان علی آغا 40، طیب طاہر 30 رنز بناسکے، خوشدل 15 اور کامران غلام 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 10 اور کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر ناکام ثابت ہوئے۔

گلین فلپس کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں