تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ اوپنر بیٹر فخرزمان کو پندرہ رکنی قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، اس سے قبل فخر زمان کو بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

فخرزمان نے حال ہی میں انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شرکت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی اسکواڈ کے ہمراہ ہی آسٹریلیا میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بمرا کی جگہ محمد شامی شامل

یاد رہے کہ لیگ اسپنرعثمان قادرانگلینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے، طبی معائنے کے بعد ان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔

فخرزمان شاہین کے ہمراہ ہفتےکےروز لندن سے برسبن پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم لئے کل کرائسٹ چرچ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین روانہ ہوگی، مختصر دورانیے کی کرکٹ کا عالمی کپ 16 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان بھی کل شام برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جب کہ ڈاکٹر جاوید ان کے ہمراہ بطور سیکنڈ فزیو ٹیم جوائن کریں گے۔

Comments

- Advertisement -