منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

فخر زمان کا رن آؤٹ، میچ آفیشلز کا فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے رن آؤٹ ہونے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کو کلین چٹ دے دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں اوپنر فخر زمان کے رن آؤٹ ہونے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کو کلیئر قرار دے دیا۔

میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کاک نے بیٹسمین کو کوئی دھوکا دینے کی کوشش نہیں کی، ڈی کوک پر کوئی جرمانہ یا پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بن گیا

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

فخر زمان کے رن آؤٹ پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے تجویز پیش کی تھی کہ آئی سی سی کے قانون 45.5.1 کے تحت ٹیم کو پانچ رنز جرمانہ اور ایک اضافی گیند کرانے کی اجازت ملنی چاہیے تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 17 رنز سے شکست دی تھی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں