تازہ ترین

فخرزمان نے لاہور قلندرز کو فتح دلا دی

پاکستان سپر لیگ سیز 7 میں لاہور قلندرز کے فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔ ایونٹ میں قلندرز کی یہ پہلی فتح ہے جب کہ کنگز نے ابھی تک کامیابی کا کھاتا نہیں کھولا۔

پی ایس ایل کے6 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنےوالی کوئی ٹیم نہ جیت سکی۔ کنگز کو ٹی20 اسپیشلسٹ بولرز عامر اور جارڈن کی کمی محسوس ہونے لگی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں‌ کنگز کے 171 رنز کے تعاقب میں‌ قلندرز نے فخرزمان کی دھواں‌ دھار بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں‌کے نقصان پر پورا کر لیا.

Image

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے دوسرےاینڈ سے قابل قدر اسپورٹ نہ ملنے کے باوجودشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ 32 گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے فخر زمان نے 56 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ان کی پہلی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسری سنچری ہے۔ ان کی 60 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

اس د وران عبداللہ شفیق 8، کامران غلام 6 اور محمد حفیظ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجبکہ سمت پٹیل 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کے عمید آصف نے دو جبکہ محمد نبی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابراعظم اور شرجیل خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے شرجیل خان نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

بابراعظم اور شرجیل خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز کا وپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے شرجیل خان نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کپتان بابراعظم نے41 اور جوکلارک نے 25 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ محمد نبی 15، عامر یامین 9، لیوس گریگرے 2 اور صاحبزادہ فرحان نے 8 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 شکار کیے۔ زمان، راشد، حفیظ اور شاہین آفریدی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا ہمیشہ سے بڑا میچ ہوتا ہےکوشش کریں گےاچھی کرکٹ کھیلیں۔

Image

پی ایس ایل میں اب تک ہوئے مقابلوں میں کراچی کنگز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلےگئے جن میں سے 8 میچ کراچی کنگز نےجیتے۔

لاہور کے نام 5 میچز رہے، پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 3 کراچی نےجیتے اور 2 لاہور کےنام رہے۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 5 اور لاہور نے3 میچز جیتے۔

رواں سیزن میں کنگز اور قلندر نے تاحال کامیابی کا کھاتا نہیں کھولا، کراچی نے 2 میچز کھیلے ہیں جب کہ لاہور نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -