تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

اسکول سے بہانہ بنا کر چھٹی لینا لڑکی کی جان بچا گیا

اسکول سے بہانہ بنا کر چھٹی تو اکثر لوگ کرتے ہیں کبھی کوئی بخار اور کبھی پیٹ میں درد کا بہانہ بنا کر اسکول سے غیر حاضر ہوجاتا ہے۔

لیکن اسکول کی ایک لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آیا ناقابل فراموش واقعہ بیان کردیا، اسکول کی طالبہ نے بہانہ بنا کر چھٹی کی اور یہی اقدام اس کی زندگی بچا گیا۔

میری نامی طالبہ نے بتایا کہ جب وہ 8 سال کی تھیں تو انہوں نے بیماری کا بہانہ بنا کر کلاسز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں میری نے وضاحت کی کہ اس نے اپنی والدہ کو بتایا تھا کہ اس کے گلے میں درد ہے اور گھر پر رہنا چاہتی ہیں اسکول نہیں جائیں گی۔

میری کی والدہ نے اس کے بہانے پر یقین کرلیا اور اس کو چیک اپ کے لیے کلینک بھی لے گئیں۔

لیکن کلینک تک سفر کے دوران میری کا یہ عمل ایک تلخ حقیقت میں بدل گیا کیونکہ میری کو گلے میں درد ہونے لگا یہاں تک کہ اسے کچھ پینے میں بھی مشکل پیش آنے لگی۔

میری نے بتایا کہ جب وہ کلینک پہنچیں تو ڈاکٹر نے کہا کہ میری کا وزت بہت کم ہے اس کے بعد اسے کچھ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

طالبہ نے ویڈیو میں بتایا کہ جب حتمی رپورٹس موصول ہوئیں تو اس وقت کی 8 سالہ بچی کو ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔

میری کے خون میں شوگر انتہائی سطح پر تھی، مرض کی تشخیص کے بعد کئی ہفتوں تک اسکول جانے سے قاصر رہی۔

طالبہ کے اس کلپ کو اب 5 ملین سے زائد آرا مل چکے ہیں، بہت سے لوگ اپنی ذیابیس کی کہانیاں شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -