جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بیٹی کی پیدائش کے بعد فلک شبیر کا اہلیہ سے وعدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔

یہ تصویر گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کی، جس میں صاحبزادی اپنی والدہ سارہ خان کی گود میں تھیں اور اداکارہ بیٹی کو پیار کررہی تھیں۔

فلک شبیر نے بیٹی کی کچھ اور تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک ایسی ہے جس میں والد اور بیٹی ایک ہی انداز سے سوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ایک اور میں سارہ ، فلک دونوں بیٹی کو محبت بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی گلوکار  نے بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ’عورت سے زیادہ مضبوط اور طاقت ور کوئی نہیں، وہ بچے کی پیدائش سے آخر تک جو تکالیف برداشت کرتی ہے، وہ ناقابلِ بیان اور قابلِ تعریف ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک شبیر نے ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ مائیں سپر ہیروز ہوتی ہیں کیونکہ وہ کائنات کی ہر چیز کو سنبھال سکتی ہیں۔‘

مزید پڑھیں: فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں ’اذان‘ دینے کی ویڈیو وائرل

اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’سارہ! تم ناصرف میری بیٹی کی ماں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن بھی ہو، میں وعدہ کرتا ہوں آخری سانس تک تم سے پیار کروں گا اور تمھاری ، ہماری بیٹی کی حفاظت کروں گا‘۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔ انہوں نے ربیع الاول کے چاند کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘ گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں