اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شرپسندوں کو وطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سزا دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

شہید کے ورثا نے شرپسندوں کو وطن عزیز کا دشمن قرارا دے کر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کو پوری قوم کا خراجِ عقیدت، لانس نائیک وقاص احمد نے 2 جون 2021 کو وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا، لانس نائیک وقاص نے بارودی سرنگ دھماکے میں دفاع وطن کیلئے جان کا نظرانہ پیش کیا۔

لانس نائیک وقاص احمد شہید کا تعلق کراچی سے ہے، لانس نائیک وقاص احمد شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن، بھائی چھوڑے ہیں، شہید کے ورثا نے 9 مئی واقعے پر اظہار خیال کیا، کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

شہید کے ورثا نے شرپسندوں کو وطن عزیز کا دشمن قرارا دیتے ہوئے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، لانس نائیک وقاص احمد شہید کے بھائی نے کہا کہ  شہید تو قوم کا فخر ہوتا ہے، 9 مئی کے شرپسندوں سے سوال ہے تم کیسے شہدا کا سامنا کرو گے۔

شہید کے بھائی نے کہا کہ فخر ہے میرے بہادر بھائی نے ملک کی خاطر وزیرستان میں اپنی جان قربان کی، شہید کے والد نے کہا کہ میرے سب سے زیادہ لاڈلے بیٹے وقاص کو آرمی میں جانے کا بہت شوق تھا، فخر ہے اللہ نے میرے بیٹے کے نصیب میں شہادت لکھی۔

لانس نائیک وقاص  اپنی جان  آج وطنِ عزیز پر قربان کر کے آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ بن گئے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں