جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

گھر فروخت ہونے سے قبل اس میں برسوں پرانا خزانہ نکل آیا (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

نیو انگلینڈ: امریکا کے علاقے نیو انگلینڈ میں ایک گھر میں برسوں قبل چھپایا گیا خزانہ نکل آیا، گھر کا مالک اسے بیچنا چاہتا تھا لیکن انھیں یقین تھا کہ اس میں خزانہ چھپا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو انگلینڈ کے علاقے میں ایک خاندان کو شک تھا کہ ماضی میں ان کے دادا نے گھر کی دیواروں میں کہیں خزانہ چھپایا ہوا ہے، تلاش کرنے پر آخر کار ایک صندوق مل گیا جس میں 33 ہزار پونڈ رقم موجود تھی۔

یہ رقم گھر کی اٹاری میں فلوربورڈز کے نیچے چھپائی گئی تھی، گھر والے اسے دو سال سے تلاش کر رہے تھے لیکن وہ اس تک نہیں پہنچ سکے، وہ اس گھر کو مجبوری کی وجہ سے چند برس کے لیے فروخت کرنا چاہ رہے تھے لیکن انھوں نے خزانے سے متعلق افواہ سن رکھی تھی، جس کی وجہ سے وہ گھر نہیں چھوڑ رہے تھے۔

- Advertisement -

گھر والوں نے آخرکار خزانہ تلاش کرنے والے ایک پروفیشنل کیتھ ویلی کو بلایا جو دھات کی چیزوں کو تلاش کرنے میں ماہر ہیں، ابتدا میں انھوں نے چند مقامات پر تلاش کیا لیکن وہ ناکام رہے، اس کے بعد انھوں نے گھر کی اٹاری پر توجہ مرکوز کر دی، وہ ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کا جائزہ لینے لگے جو اپنی جگہ سے بہت معمولی طور پر ہٹی ہوئی ہوں۔

اس تلاش کی ایک ویڈیو بھی یو ٹیوٹب چینل پر شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہر نے ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد آخر کار لکڑی کی چھت پر ایک جگہ چھوٹے نشان دیکھے، اس کے بعد انھوں نے وہاں دراڑ میں ایک چھوٹا سا کیمرہ داخل کیا تو اندر ایک دھاتی صندوق کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو سر بہ مہر تھا۔

کیتھ نے وہاں سے صندوق نکال کر اسے ہتھوڑی سے کھولا تو اس میں سے 46 ہزار ڈالرز کے بلز نکل آئے جو 1930 سے 1950 کے تھے، جن میں سے کچھ چاندی کے سرٹیفکیٹس تھے، جن کی اہمیت اصل مالیت سے بھی زیادہ تھی۔

صندوق میں سے جو رقم نکلی تھی وہ 5 ہزار ڈالرز کے بنڈلز پر مبنی تھی، اس خزانے کی تلاش گھر والے دو سال سے کر رہے تھے، لوگوں کی گم شدہ چیزیں تلاش کرنے والے کیتھ نے بتایا کہ اس صندوق کی تلاش میری اب تک کی سب سے زیادہ سنسنی خیز تلاش تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں