تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دریا کنارے جنگ عظیم دوّم کا بم برآمد: پکنک منانے والی فیملی کے پیروں تلے زمین نکل گئی

واشنگٹن : امریکا میں دریا کنارے سے برآمد ہونے والی عام سی شے جنگ عظیم دوّم کا بم نکلی، خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی بم کو کھلونا سمجھنے والی فیملی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں دریا کنارے پکنک منانے جانے والے فیملی کو ایک سخت شے ملی جسے خاتون کیرن ہیبٹ نے کھلونا قرار دیا جب کہ شوہر نے کہا کہ یہ بم ہے۔

دونوں میں مختصر تکرار کے بعد فیملی اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگی اور پھر اسے وہیں چھوڑ کر واپس گھر آگئے۔

کچھ روز بعد انٹرنیٹ پرپولیس نے خبر دی کہ دریا کنارے سے جنگ عظم دوّم کا برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

فیملی نے سوشل میڈیا پر کھلونا سمجھنے والی شے کے جنگ عظیم دوم کا بم نکلنے کی خبر دیکھی تو ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کیوں کہ فیملی پکنک کے دوران اس سے کھیل رہی تھی جب کہ گھر کے سربراہ ڈیوڈ نے اسے لاتیں بھی مارتے رہے۔

فیملی کے بم سے کھیلنے کے باوجود خوش قسمی سے بم پھٹا نہیں ورنہ خوفناک دھماکے میں پورے خاندان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔

Comments

- Advertisement -