تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معروف اداکارہ کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوگیا

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا ہے جس کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دی ہے۔

”بالی وڈ ہنگامہ“ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ  ریمی سین نے بالی وڈ کی ”باغبان“، ”دھوم“، ”پھر ہیرا پھیری“ اور ”گول مال (2006)“ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ریمی سین کو ایک ایل ای ڈی لائٹس بنانے والی کمپنی کے مالک رونک ویاس نے سرمایہ کاری کے عوض بھاری منافع کی پیشکش کی تھی۔

رمی سین ممبئی میں ”مملو فلم پروڈکشن ہاؤس“ کی مالک ہیں۔ انہوں نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ رونک ویاس نامی شخص نے اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے پر 40 فیصد منافع کا وعدہ کیا، میری اس سے ملاقات 2019 میں ایک جم میں ہوئی تھی جو بعد میں دوستی میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ روز سے ریمی سین کی فون کالز اُٹھانا چھوڑ دی ہیں جس کے بعد رونک ویاس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اداکارہ نے 4 اعشاریہ 4 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

درج مقدمے کے مطابق جب مقررہ تاریخ ختم ہوئی تو اداکارہ نے کمپنی کے مالک کو فون کرنا شروع کیا اور پیسے مانگے تاہم رونک ویاس نے فون کالز وصول کرنا بند کر دیں، جب ریمی سین کو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ فراڈ ہوا ہے تو اداکارہ نے پولیس کو شکایت دی۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -