جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مداح نے شاہ رخ خان کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ایک مداح نے 25 جنوری کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور اپنے پسندیدہ اداکار کو پہلی بار ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ فلم 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداح نے روتے ہوئے ویڈیو پیغام شیئر کی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اگر وہ 25 جنوری کو ’پٹھان‘ فلم نہ دیکھ سکا تو خودکشی کر لے گا۔

- Advertisement -

متعلقہ: شاہ رخ خان کا 32 سال پرانا خواب پورا ہوگیا

ویڈیو پیغام میں وہ کہتا ہے: ’لگتا ہے میں کبھی ’پٹھان‘ نہیں دیکھ پاؤں گا۔ میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا فین ہوں لیکن میرے پاس سنیما جانے اور ٹکٹ خریدنے کے پیسے نہیں۔‘

اس نے صارفین سے درخواست کی کہ مجھے فلم کا ٹکٹ دلا دو ورنہ میں تالاب میں کود کر 25 جنوری کو اپنی جان دے دوں گا۔

https://twitter.com/Riyan0258/status/1616015052255158273?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1616015052255158273%7Ctwgr%5Ead94fd10dcf96931d28be96905b920051deb1756%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.koimoi.com%2Fbollywood-news%2Fpathaan-shah-rukh-khan-fan-threatens-to-kill-himself-if-he-didnt-get-to-watch-his-favourite-star-as-he-has-no-money-srkians-come-in-support-video%2F

نوجوان مداح کے ویڈیو پیغام پر صارفین نے اس کی مدد کے لیے آپس میں گفتگو کی جبکہ کئی لوگوں نے نوجوان سے اس کا موبائل نمبر مانگا۔

شاہ رخ خان ’پٹھان‘ میں ایک جاسوس کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دپیکا پڈوکون، جان ابراہم و دیگر اداکار بھی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں