جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

محبت ہو تو ایسی! مداح 7 مہینے سائیکل پر سفر کر کے رونالڈو سے ملنے پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

محبت ہو تو ایسی! مداح 7 مہینے سائیکل پر سفر کر کے رونالڈو سے ملنے پہنچ گیا

دنیا میں کروڑوں اپنے کسی نہ کسی کھیل کے کھلاڑی کے مداح ہیں اور ان سے ملنے کی چاہ رکھتے ہیں۔ جب بھی کوئی موقع ملتا ہے تو وہ گنواتے نہیں ہیں، لیکن چین کے ایک مداح نے اپنے آئیڈل محبوب فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے حقیقی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے سات ماہ کا دشوار گزار سفر کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی نوجوان 24 سالہ گونگ جو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مداح ہیں وہ اپنے آئیڈل سے ملاقات کے لیے خود کو جب روک نہ پائے تو سائیکل پر 13 ہزار کلو میٹر کا طویل فاصلہ طے کر کے چین سے سعودی عرب پہنچ گئے۔

- Advertisement -

گونگ نے رواں سال مارچ میں چین کے صوبے انہوئی سے سائیکل پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور بالآخر اکتوبر میں سعودی عرب پہنچ کر النصر فٹبال کلب کے سامنے اپنے محبوب فٹبالر رونالڈو سے ملاقات کی۔

اس سفر میں چینی نوجوان نے سنکیانگ سے قازقستان کی خاک چھانی اور جارجیا، ایران، قطر، آرمینیا سمیت 6 مختلف ممالک کی سرحدیں عبور کر کے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچا۔

گونگ نے اپنے اس حیرت انگیز سفر کے دوران ایک خیمہ، کھانا پکانے کے برتن، کپڑے اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ دو پاور بینک رکھے تھے۔

چینی مداح جب سعودی عرب پہنچا اور رونالڈو سے ملاقات کی تو اس وقت اس کی خوشی دیدنی تھی جب کہ فٹبالر نے بھی اپنے مداح کو مایوس نہ کیا بلکہ خنداں پیشانی کے ساتھ ملنے کے علاوہ نوجوان کو اپنے نام والی شرٹ کا تحفہ بھی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں