ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بھارتی قید میں موجود کم سن پاکستانی کو رہائی کا پروانہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سفارتی کوشش رنگ لے آئیں، بھارتی قید میں موجود کم سن پاکستانی قیدی فرحان خان کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری میں بتایا کہ بھارتی قید میں موجود کم سن پاکستانی قیدی فرحان خان رہائی کےبعد واہگہ پہنچ گیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے تعاون سے فرحان کی رہائی ممکن ہوئی، کم سن پاکستانی قیدی کو واہگہ، اٹاری سرحد
پرپاکستانی حکام کےسپرد کیا گیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے اٹاری بارڈر پر فرحان خان کی رہائی کی تصویر بھی شیئر کی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں سزا مکمل کرنیوالے پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے کوشاں ہیں

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کی جیلوں میں ایک دوسرے ملک کے سینکڑوں شہری قید ہیں۔

یکم جولائی 2022 کو دونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا تھا جس کے مطابق بھارت کی مختلف جیلوں میں اس وقت461 پاکستانی اور پاکستانی جیلوں 682 بھارتی قید ہیں۔

پاکستان کی مختلف جیلوں میں 682 بھارتی قیدی موجود ہیں ان میں 49 سویلین اور 633 ماہی گیر ہیں جبکہ بھارت کی مختلف جیلوں میں اس وقت 461 پاکستانی موجود ہیں ان میں 345 سویلین اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں