کراچی: گلوکار و اداکار فرحان سعید نے عمر شریف کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے عمر شریف کی تدفین کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عہد عمر شریف اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کے کامیڈی کنگ کا سنہری دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا، عمر شریف کے لیے بہت سی دعائیں۔‘
The end of era as #Pakistan's undisputed king of comedy bids us adieu; rest in power, Umar Bhai – your legendary career will forever remain an inspiration to us all.#UmarSharif
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) October 6, 2021
فرحان سعید نے لکھا کہ عمر شریف کا کیریئر ہمارے لیے ہمیشہ متاثر کن رہے گا۔
اس سے قبل فرحان سعید نے انسٹاگرام پر عمر شریف کے ہمراہ یادگار تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ کامیڈی کے بےتاج بادشاہ عمر شریف کو عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مولانا بشیر فاروقی نے عمرشریف کی نماز جنازہ پڑھائی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ دو اکتوبر کو عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔