جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فرحان سعید نے عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے میمز اور سوشل میڈیا صارفین کو عامر لیاقت کے انتقال کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ کا کردار نبھانے والے فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہر وہ شخص جس نے دانیا شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا میں ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے معذرت خواہ ہوں جنہوں نے عامر لیاقت کی تمام ویڈیوز شیئر کیں اور میمز بنائیں، وہ بھی اُن کی موت کے ذمہ دار ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ہم بحیثیتِ قوم کسی کے دُکھ پر خوشیاں منانا چھوڑ دیں‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔

انہیں آج بعد نماز عصر کلفٹن عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں