تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فرحت شہزادی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: ایف آئی اے میں فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹروپول کو درخواست کردی ہے۔

خط کے متن کے مطابق عدالت فرحت شہزادی کو منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دے چکی ہے، فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران فرحت شہزادی کے نام پر اربوں روپے کے اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی نے کرپشن، رشوت ستانی، سیاسی اثر و رسوخ سے اثاثہ جات بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزارت داخلہ سے اجازت مانگی گئی تھی۔

یاد رہے کہ نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -