بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکارہ کی والدہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ فاریہ حسن کی والدہ انتقال کرگئیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اُن کے لیے پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔

فاریہ حسن نے اپنی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور سب سے درخواست کی کہ وہ بھی والدہ کے لےی دعائیں کریں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں نے اُن کے ساتھ تعزیت کی اور صبر کی تلقین بھی کی۔ انسٹاگرام صارفین نے والدہ کی موت کو سب سے بڑا دکھ قرار دیتے ہوئے اُن کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی۔

صارفین نے اہل خانہ کے صبر کے لیے بھی دعا کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ آج یعنی 26 مارچ کا دن پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوا کیونکہ رات گئے   پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر کے انتقال کی خبر سامنے آئی اور پھر چند گھنٹوں کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور ڈرامہ نویس و کالم نگار حسینہ معین کے انتقال کی خبر سامنے آئی۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں