تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اے آر وائی نیوز کی جبری بندش کیخلاف کسان بھی سڑکوں پر نکل آئے

اے آر وائی نیوز کی جبری بندش کے خلاف کسان بھی سڑکوں پر نکل آئے پاک پتن میں شدید احتجاج کیا اور اے آر وائی کی بندش نامنظور کے نعرے لگائے۔

اے آر وائی نیوز نشریات کی بحالی کے واضح عدالتی احکامات کے باوجود تاحال نشریات بحال نہ کرنے اور جبری بندش کیخلاف صحافتی تنظیموں سمیت ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں اب کسان بھی اس معاملے پر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پاک پتن میں کسانوں نے اے آر وائی نیوز کی جبری بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ اس موقع پر صدر پنجاب کسان اتحاد رضوان اقبال کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی آواز کو حکومت جبر سے نہیں دبا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ نیوز چینلز پر پابندی لگانے سے ملک ترقی نہیں کرتے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر کے 22 کروڑ عوام کی آواز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ عدالت کے اے آر وائی نیوز نشریات کی بحالی کے متعدد بار واضح احکامات کے باوجود تاحال پاکستان بھر میں ملک کے مقبول ترین نیوز چینل کی نشریات جبری طور پر بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی نیوز کی بندش : پی ایف یوجے کا منگل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

ملک کی دو صوبائی اسمبلیاں بھی اے آر وائی نیوز کی جبری بندش کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کرچکی ہیں جب کہ پی ایف یو جے نے بھی نشریات بحال نہ ہونے پر منگل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -