جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینرتبدیل کرسکتی ہے: فروغ نسیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف قانون داں اور سینیٹ میں‌ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے امیدوار بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کہتا ہے کہ پارٹی ہی امیدوار کو ٹکٹ دینے کی مجاز ہے.

تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم نے اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا پارٹی آئین کہتا ہے کہ الیکشن میں ٹکٹ صرف رابطہ کمیٹی فائنل کرے گی.

انھوں نے واضح کیا کہ ٹکٹ پردستخط کی اتھارٹی اب خالد مقبول صدیقی ہیں، ان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینر بھی تبدیل کرسکتا ہے.

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بحران کے بعد رابطہ کمیٹی نے مشاورت سے چند نام فائنل کیے ہیں. فاروق ستارسےاختیار لے کر خالد مقبول کودے دیا گیا ہے.

فاروق ستارکے دستخط کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے‘ الیکشن کمیشن

فروغ نسیم نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ 26 ارکان رابطہ کمیٹی کے دستخط کردہ قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی ہے. انھوں‌ نے انکشاف کیا کہ حیدرعباس رضوی نے اسکائپ کے ذریعے ہامی بھری ہے.

انھوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم آئین میں‌کہیں نہیں لکھا کہ ٹکٹ پارٹی سربراہ دے گا، پارٹی آئین کہتاہےالیکشنزمیں ٹکٹ صرف رابطہ کمیٹی فائنل کرے گی.

کارکن کامران ٹیسوری کی اہمیت سمجھنےسے قاصرہیں: فیصل سبزواری

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کنوینر کو تبدیل کرنے کا اختیار ہونے کے باوجود رابطہ کمیٹی نے ایسا نہیں‌ کیا، اس کا سبب یہ ہے کہ رابطہ کمیٹی فاروق ستار کی عزت کرتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں