منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آ جائے گا، فاروق ایچ نائیک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آ جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ آئینی عدالت بننی چاہیے کیونکہ اس کے قیام سے ملک کا نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئینی عدالت سے بہت سارے کرمنل اور سول کیسز کم ہو جائیں گے۔ وزیر قانون نے ہمیں مجوزہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ بھیجا تھا جس کا ہم نے جائزہ لیا اور اس میں کچھ ترامیم وتبدیلیاں کر کے اپنی گزارشات واپس بھیجیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو شہید نے میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون نے کرنا ہوتا ہے اور یہ حکومت کا کام ہے۔ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں