جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

فیصل سبزواری اور عامر خان نے منا لیا، فاروق ستار کا الیکشن لڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فاروق ستار کےعام انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا مسئلہ آخر کار حل ہوگا، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی میں فیصل سبزواری اور عامر خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے فاروق ستار نے دو حلقوں‌ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا.

خالد مقبول صدیقی کچھ قبول کرنے کو تیار نہیں: فاروق ستار

- Advertisement -

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے گزارش کی تھی کہ پانچ ماہ کی دوری کے بعد یک جا ہوئے ہیں، موزوں ہے کہ الیکشن نہ لڑوں، بلکہ انتخابی مہم چلاؤں.

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے بھی درخواست کی تھی کہ الیکشن نہ لڑیں مہم چلائیں، البتہ کچھ کارکنان کہتے تھے کہ الیکشن میں حصہ لیں.

انھوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ میرے لئے بہت مشکل تھا، خالد مقبول میرے کسی عذر کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھے، خالد مقبول نےکہا، ایک نہیں سے نہیں، دو سیٹوں سےالیکشن لڑنا ہے.

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فیصل سبزواری اورعامرخان آئے اور کہا کہ میری ضرورت ہے، تو میں‌الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہے.

اختلاف کو پس پشت ڈال دیا: فیصل سبزواری

اس موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ تلخیاں آئیں، لیکن اجتماعی مفاد کے لئے اختلاف کو پس پشت ڈال دیا.

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے ایم کیوایم ہی آگے آتی ہے.

انھوں نے کہا کہ ہماری درخواست کو فاروق ستاربھائی نےقبول کرلیا، بہادر آباد جا رہے ہیں، اب وہاں سے امیدواروں کا حتمی اعلان کریں گے.


کراچی سے قومی اسمبلی کی40 نشستیں ہونی چاہییں‘ فاروق ستار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں