اشتہار

سو سنار کی ایک لوہار کی، سب جواب پریس کانفرنس میں: فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے صاف ستھری ایم کیو ایم بنائی، مصطفیٰ کمال کے تمام سوالوں کا جواب پریس کانفرنس میں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی۔ فاروق ستار نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری، وسیم اختر، فیصل سبزواری، امین الحق اور عمران فاروق کے والدین بھی یادگار شہدا پر موجود تھے۔

- Advertisement -

اس سے قبل یادگار شہدا کو تالہ لگا دیا گیا تھا تاہم فاروق ستار کے پہنچنے سے قبل وہاں کا تالہ توڑ دیا گیا۔

یادگار شہدا پر حاضری سے قبل فاروق ستار اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کو ایم کیو ایم یادگار شہدا جانے کی اجازت ملی ہے، دو روز پہلے اعلان کیا تھا اجازت ملے یا نہ ملے یادگار شہدا جائیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان میں اس وقت بڑا جوش ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کو 5 نومبر کے جلسے کی کامیابی سے حوصلہ ملا ہے۔ کارکنان سمجھتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان 1986 جیسی جدوجہد کرے گی۔ ایم کیو ایم 1986 جیسے مہاجروں اور مظلوموں کی جدوجہد کرے گی۔ 5 نومبرکو ثابت کردیا ہم صاف ستھری پارٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا صرف ہماری ہی زندگیوں کوخطرات ہیں، ہمیں کہا گیا یادگار شہدا نہ جائیں دہشت گردی کا خطرہ ہے، کیا یہ خطرہ صرف ہمارے لیے ہی ہے؟

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ ہم مہاجروں اور مظلوموں کو ان کی کھوئی ہوئی عظمت واپس دلائیں گے۔ میری پریس کانفرنس کے بعد مہاجروں میں مایوسی کا خاتمہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نقل و حرکت کو دہشت گردی کے خطرے کا کہہ کر روکا جا رہا ہے، ہم نے کارکنان کو یادگار شہدا جانے سے روک دیا۔ منع کرنے کے باوجود کارکنان آتے ہیں تو ان سے اچھارویہ اپنایا جائے، شر پسند عناصر آتے ہیں تو انہیں فوری گرفتار کیا جائے، انتظامیہ ہمارا ساتھ دے، جہاں خرابی نظر آئے اسے روکا جائے۔


ایم کیو ایم والے سب ایک ہو جائیں: والدہ فاروق ستار

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے سب ایک ہوجائیں، فاروق ستار میں عوام کی خدمت کا جذبہ ہے۔

فاروق ستار کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کو پارٹی میں جانے سے روکا تھا، میرے بیٹے نے بہت قربانیاں دی ہیں، شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، شہیدوں کے والدین آج بھی دکھی ہیں اور ہم بھی غمزدہ ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے فاروق ستار کو گلے لگا کر اور دعائیں دے کر یادگار شہدا کے لیے روانہ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں