تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کو کہے آپ کا حکم نہیں مان سکتے‘

ایم کیو ایم میں واپس شامل ہونے والے فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اعتراف کرتی ہےکئی حلقہ ایسے ہیں جو بڑے ہیں پیپلزپارٹی کو چاہیے اسٹینڈ لے اور الیکشن کمیشن کو کہے آپ کا حکم نہیں مان سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حلقہ بندیوں کافائدہ صرف ایم کیوایم نہیں تمام پارٹیوں کو ہو گا ووٹرزکیساتھ زیادتی ہےاس لیے ایم کیوایم اس مسئلے پر کھڑی ہے سپریم کورٹ نے کہا تھا سندھ حکومت یا الیکشن کمیشن ریلیف دےگا سندھ حکومت نےتونوٹیفکیشن واپس لے کر اپنا کچھ حدتک کردار ادا کر دیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی معاملےکو کل عدالت لےجائے اور ریلیف مانگے کل تجویز دی تھی کہ حکومت کو چھوڑنےکے بارے میں بھی سوچیں، حکومت چھوڑنے سے متعلق سوچ بچار آج ہورہی ہے ورکرزاجلاس میں بھی شاید حکومت چھوڑنےسےمتعلق بات ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی الیکشن سے بھاگنے والے نہیں سندھ حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے دیرآید درست آید ہے معاملہ ابھی بھی پھنسا ہوا ہے دیکھتے ہیں آگے کیسے بڑھتےہیں، پیپلزپارٹی کو چاہیے اسٹینڈ لے اور الیکشن کمیشن کو کہے آپ کا حکم نہیں مان سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈیننس کے علاوہ سندھ حکومت کے پاس اور بھی آپشنز ہیں آرڈیننس کے بعد دیگر جو آپشنز ہیں ان پر بھی بات ہونی چاہیے پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کو بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ہم تو سادہ سا مطالبہ کرتے ہیں حلقہ بندیاں کراکر الیکشن کرائیں یہ ہماری مشترکہ لڑائی ہے سب کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -