ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

‘کراچی والو! میرے پاس تم ہو ‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو سالانہ 300ارب ملنا چاہیے ، کوئی ہو نہ ہو تم میرے پاس ہو،کراچی والو!میرے پاس تم ہو۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹریفک پولیس کی جانب سے جو رانگ وے پر ایف آئی آر کاٹی گئیں ختم کی جائیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دنیا کا بہترین کپاس پیداکرنے والا ملک اب کپاس بحران کاشکارہے، اس قدر نالائقی ہے کہ پہلے آٹا ایکسپورٹ کردیا ، اب کہہ رہے ہیں کہ امپورٹ کریں گے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملوں سے بے روزگاری ہوئی توعدم استحکام بڑھے گی، کراچی کو سالانہ 300ارب ملنا چاہیے۔

فاروق ستار نے ایک بار پھر ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کوئی ہو نہ ہو تم میرے پاس ہو،کراچی والو! میرے پاس تم ہو۔

یاد رہے چند روز قبل بھی ایم کیو ایم پاکستان رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک نجی اسکول کے منعقد کئے گئے پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ نہ مجھے ایم این اے بننے دیا اور مجھ سے پارٹی رکنیت بھی لے لی گئی۔

جس پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو یاد کرنے لگے، جس کے بعد ان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں