12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو منانے میں ناکام، اختلافات الیکشن کمیشن تک پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رابطہ کمیٹی کا تین رکنی وفد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو منانے میں ناکام رہا. فاروق ستار نے وفد کے سامنے اپنی شرائط رکھ دیں.

تفصیلات کے مطابق سید سردار احمد، رؤف صدیقی، جاوید حنیف پر مشتمل تین رکنی وفد نے فاروق ستار سے ملاقات کرکے آج کے جنرل ورکرز اجلاس کی منسوخی اور فاروق ستار کی بہادر آباد آکر اجلاس کی صدارت کرنے کی شرط رکھی تھی، البتہ وفد فاروق ستار کو قائل کرنے میں‌ ناکام رہا.

پارٹی ذرائع کے مطابق وفد کے رکن رؤف صدیقی نے فاروق ستار سے کہا کہ ہم آپ کااحترام کرتےہیں، آپ ہی ہمارےسربراہ ہیں۔ سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ گھرکا معاملہ ہے، گھرمیں ہی حل ہوتو بہترہے۔

- Advertisement -

جواب میں فاروق ستار نے کہا، میں آپ کا احترام کرتا ہوں، مگر میری بات سننے کوکوئی تیارنہیں تو میں آخرکیا کروں.

تین رکنی وفد فاروق ستار سے ملاقات کرے گا، امید ہے، مثبت حل نکل آئے گا: فیصل سبزواری

اس موقع پر فاروق ستار نے تجویز پیش کی کہ جنرل ورکرزاجلاس میں سب آجائیں، اب جنرل ورکرزاجلاس ہی میں فیصلہ ہوگا، کون صحیح اورکون غلط.

اختلافات الیکشن کمیشن تک جا پہنچے

ایک طرف رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو منانے کی کوشش کر رہی ہے، دوسری طرف اختلافات کی تپش الیکشن کمیشن تک پہنچ چکی ہے.

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے صوبائی الیکشن کمشنر کو20 فارم جاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا. انھوں‌ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے باحیثیت پارٹی لیڈر سینیٹ الیکشن کے لیے فارم جاری کئے جائیں.

خط میں‌ انھوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے 20 فارم جاری کیے جائیں،میں امیدواروں کو سینیٹ الیکشن میں کھڑا کرنا چاہتا ہوں.

البتہ الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کی جانب سے کسی بھی قسم کا خط موصول ہونے کی تردید کی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں