اشتہار

فرخ حبیب کہاں گرفتاری دیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک جاری ہے اور رہنما گرفتاری دے رہے ہیں فرخ حبیب کہاں گرفتاری دیں گے یہ بات انہوں نے بتا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیصل آباد میں گرفتاری دیں گے۔ جیل بھرو تحریک منفرد احتجاج ہے اور پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ لوگ خود جیلوں میں آ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصلہ لکھوانے والے آج حکمران بنے بیٹھے ہیں۔ اداروں کو انتقامی کارروائیوں کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن یہ جتنے مرضی نوٹس دے دیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ یہ نگران حکومت ہے یا نگرانی والی حکومت ہے؟ سب کو پتہ ہے نگران حکومت کے پیچھے کون ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن وہ پاکستان میں ہی ہیں جب کہ ان کے قریب پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو یہ لندن بھاگ جاتے ہیں۔ یہ لوگ جیسی زبان استعمال کریں گے اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ عدلیہ پر تنقید کرنے سے پہلے انھیں سوچنا چاہیے۔ پرویز الٰہی تمام دباؤ کے باوجود ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں