اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شہباز شریف کے آگے کھڈا پیچھے کھائی ہے، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے آگے کھڈا پیچھے کھائی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہم پنجاب، کے پی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرامید ہیں اگر عدالتی حکم نہ مانا گیا تو گیلانی کی طرح شہباز شریف بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ معیشت کی حالت بہت خراب ہے لیکن وزرا معیشت کو لے کر غیر سنجیدہ نہیں، 11 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 115 روپے اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کا 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم :الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ ہم ہفتے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے جس سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے ہم نہیں چاہتے کہ لیڈر کی جان کو بے جا خطرے میں ڈالا جائے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عمران خان پر 74 جھوٹے مقدمات کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں