اشتہار

سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔

فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومت لوگوں کا غصہ بڑھا رہی ہے، پی ٹی آئی ایم کیو ایم نہیں عوامی جماعت ہے، حکومت کے ایسے اقدامات سے پارٹی کبھی ختم نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں نئے انتخابات کی طرف پیشرفت ہو، امید کرتا ہوں کہ بات کو سنا جائے گا اور ملک کے حالات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

سابق وزیر مملکت نے کہا کہ ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر نئے انتخابات کیلیے پیشرفت کی جائے، عمران خان کے خلاف 150 مقدمات بنائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق فرخ حبیب کی وضاحت

چند روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‌‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی چھوڑںے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان اہم ہیں جو اپنے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں نے عمران خان کو منتخب کیا ووٹ دیا لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سب نے دباؤ برداشت کیا لیکن اب چیزیں دباؤ سے باہر نکل گئیں، جب فیملی اور ذاتی کاروبار پر حملے شروع ہو جائیں تو دباؤ برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

’میری ہمدردیاں 70 سالہ شیریں مزاری کے ساتھ ہیں۔ 5 مرتبہ شیریں مزای کو گرفتار کیا گیا آج انہیں گجرات لے جایا جارہا تھا۔ ان کے خلاف سڑک بلاک کرنے کا مقدمہ بنایا گیا جسے مجسٹریٹ نے دیکھتے ہی ختم کردیا پھر انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی تیاری تھی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں