بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا لوٹ مار کا بازار گرم کیا، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا اس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو گارڈ فادراور سسیلین مافیا کیوں کہا گیا تھا؟ ان کا سادہ سا فارمولہ یہ تھا کہ خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ۔

اس خاندان کا طریقہ کار یہ ہے کہ اقتدار میں آؤ اگر مال بنانے کا کوئی پوچھے تو بلیک میلنگ پر اتر جاؤ، یہ گارڈ فادراور سسیلین مافیا کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی کو بلیک میل کرتے ہیں تو کبھی اداروں پر حملے کرتے ہیں، ان کا مقصد تحقیقاتی افسران کوانتقام کا نشانہ بنانا ہوتا ہے، سب جانتے ہیں ڈاکٹر رضوان کا اس دنیا سے جانے کا کس کو فائدہ ہوا۔

ڈاکٹر رضوان کا دنیا سے جانے کا فائدہ شریف فیملی کو ہوا ہے، آج مقصود چپراسی کا انتقال ہوگیا ہے، 16ارب روپے کی رقم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آئی تھی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ آج تک اپنے کیسز میں رسیدیں فراہم نہیں کرسکے، یہ ہے وہ سازش جس کے ذریعےاین آر او ٹو کا فائدہ لینے جارہے ہیں، ایف آئی اے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تبدیلی کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کی موت، ڈاکٹررضوان کی موت یہ سب کچھ کیا ہے؟ پارلیمان کی وقعت ختم ہوچکی فوری انتخابات کرائے جائیں، ان کی لوٹ سیل لگ چکی ہے جس کا دل چاہتا ہےاین آراو دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں