تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سازش اور اسے بیان کرنے والا مراسلہ حقیقت ہے، پی ٹی آئی رہنما کا اصرار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سازش اور اسے بیان کرنے والا مراسلہ حقیقت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر فرخ حبیب نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سازش اور اسے بیان کرنے والا مراسلہ حقیقت ہے، میر جعفروں کی ملی بھگت سیاہ داستان ہے، جس کا دامن صاف ہے وہ چیف جسٹس سے کھلی تحقیقات کی درخواست کرے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بے وقوفوں کا ٹولہ سمجھتا ہے کہ عوام کی یادداشت کمزور ہےاور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن گمراہ کن پریس کانفرنسز سے سازش دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میموگیٹ اور ڈان لیکس والے آج ایک ہی صف میں کھڑے ہیں، چوروں کا بڑے چور کی قیادت میں اکٹھے ہوجانا سازش کی علامت ہے، جن کے ہاں چوری کا مال چھپاتے ہیں انہی کے حکم پر آج اکٹھے ہیں، بھگوڑے لیڈر کی دختر جلسوں میں کیا نعرے لگواتی تھی کیا قوم بھول گئی ہے، سزا یافتہ خاتون سوشل میڈیا سے حملے کراتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بے شرموں نے پہلے خودمختاری بیچ کر اقتدار حاصل کیا، پھر حکومت میں آکر ملک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں پھینک دیا، 8 ہفتوں میں ہی ہنستے بستے گھروں کو بھوک اور فاقہ کشی پر مجبور کردیا، بجلی اور گیس میں 45 جبکہ پٹرول کی قیمت میں 40 فیصد کا یکمشت اضافہ کرکے کروڑوں پاکستانیوں کی معیشت کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ تمہارا پھیلایا ہوا معاشی فساد ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے، تاریخ منتخب حکومت کیخلاف سازش کے ہر کردار پر نگاہ جمائے بیٹھی ہے، سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے رسوا کردار کرپشن کے علاوہ بیانیہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم منتظر ہے، تمہاری سازشیں جلد محاسبے کی زد میں آئیں گی، اکتوبر 2023 تو دور ہے جلد تمہیں انتخابات کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور پھر سازش ومعاشی تباہی سمیت ہر جرم کا حساب تم سے لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ”قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کو بتایا گیا کوئی سازش نہیں ہوئی“

گزشتہ روز ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر بابر افتخار نے کہا کہ شیخ رشید نے بیان دیا کہ اجلاس میں کسی چیف نے یہ نہیں کہا کہ عالمی سازش نہیں ہے، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور تینوں افواج کے چیفس موجود تھے، شرکا کو ایجنسی کی جانب سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی۔

Comments

- Advertisement -