اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

‘ این آر او ٹو کے بعد اب قوم کے لوٹے گئے 1100 ارب بھی جائیں گے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ این آر او ٹو کے بعد اب قوم کے لوٹے گئے 1100 ارب بھی جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس بدمعاش نے جھوٹے مقدمات بنائے وہ قانون کی بالادستی پر بات کررہا ہے، یہ وہ بے شرم وزیر داخلہ ہے جس کے ظلم کے خلاف امریکی دانشور چومسکی نے بھی آواز بلند کی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ شواہد اور واقعات سازش کی تصدیق کر رہے ہیں جسےعمران خان نے بے نقاب کیا، کوئی شک نہیں ضمانت پر رہا مجرموں کو بیرونی ایجنڈے پر اقتدار پر بٹھایا گیا اور بیرونی ایجنڈے کی قیمت ان چوروں نے این آراو ٹو کی شکل میں وصول کی، این آر او ٹو کے بعد اب قوم کے لوٹے گئے 1100 ارب بھی جائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ مجرموں کو قوم پر مسلط رکھنے کیلئے ادارے تباہ کیے جارہے ہیں، دو ماہ سے حکومت نے نیب کو تباہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، فیٹف پر قانون سازی میں بھی اس ٹولے نے سیاسی بلیک میلنگ کی، نیب کی تباہی امپورٹڈ کے ایجنڈے میں سرفہرست تھی، این آر او ٹو سے مریم نواز، شہباز اور نواز کی چوری کو تحفظ ملے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اچھی بھلی چلتی معیشت کو تباہی کے گڑھے گرا دیا ہے، آج بجلی، گیس، تیل، خوراک سب عوام کی دسترس سے نکل چکے ہیں لیکن امپورٹڈ ٹولے کی پوری توجہ نیب میں زیرالتوا مقدمات پر ہے، پہلے این آر او ون نے ملک میں چوری اور کرپشن کو فروغ دیا اور اب این آر او ٹو کے بعد اب قوم کے لوٹے گئے 1100 ارب بھی جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں