اشتہار

الیکشن کمیشن کے ‘دہرے معیار’ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب ضمنی انتخابات میں پی پی 7 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کو اس کا ماضی یاد دلا دیا۔

پنجاب ضمنی انتخابات میں پی پی 7 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی مسترد کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ماضی میں الیکشن کمیشن کے اسی نوعیت کی درخواستوں پر کیے گئے فیصلوں کے ذریعے الیکشن کمیشن کو اس کا ماضی یاد دلا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں میرے حلقے کی جیت کا مارجن 5 ہزار سے کم تھا لیکن آراو نے درخواست پر 150 پولنگ اسٹیشنز کے بیگز کھول کر4 دن تک ووٹ چیک کیے۔

- Advertisement -

 

فرخ حبیب نے پھر لکھا کہ پی پی 7 میں فتح اور شکست میں صرف 49 ووٹ کا فرق ہے لیکن الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور خلاف قانون فیصلہ جاری کیا۔

اسی حوالے سے ایک اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ ڈسکہ میں اعتراض پر دوبارہ الیکشن ہو گا لیکن پی پی 7 میں 49 ووٹوں کی بددیانتی سے جتوائے گئے الیکشن پر دوبارہ گنتی بھی نہیںہو سکتی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان زندہ باد۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں