اشتہار

’عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی فہرست شائع کردی گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی لسٹ شائع کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی فہرست طلب کیے جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 1947 سے اب تک کی توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کر رہی ہے۔ عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی فہرست شائع کردی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت تفصیلات دینے سے انکاری ہے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ توشہ خانہ تفصیلات پبلک کردیں تو ساری پی ڈی ایم نا اہل ہو جائے گی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اب اب فرار ہو کر بھاگنا نہیں ہے۔ پی ڈی ایم والے چیلنج قبول کریں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی فہرست طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی تفصیلات طلب 

عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ 16 جنوری تک توشہ خانہ تحائف کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں