بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کیا فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بڑا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور انہوں نے ایک بار پھر اپنے سابقہ بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ اپنی بات پر قائم ہوں ،موجودہ مینجمنٹ کےساتھ نہیں کھیل سکتا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ صرف ایک صورت میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں کہ ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کیا جائے تو وہ سلیکشن کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لینے کی وجوہات بتاتے ہوئے تفصیلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ۔

- Advertisement -

عامر نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ریٹائرمنٹ نہیں لی، ٹیم مینجمنٹ نے لوگوں کے دماغ میں ڈالا میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا، مکی آرتھر اور گزشتہ مینجمنٹ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر سپورٹ کیا تھا، احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں‌ ہے میری ریٹائرمنٹ‌ لینے کی وجہ ٹیم مینجمنٹ کا رویہ ہےفاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ موجودہ مینجمنٹ پیچھے ہی پڑ گئی ، بار بار الزام لگایا کہ لیگ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے، سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بنا پر مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ یہ سب چیزیں‌ مجھے پریشان کررہی تھیں‌، میں‌ کمزور نہیں‌ ہوں‌ اگر کمزور ہوتا تو 2010 کے بعد کرکٹ میں‌ نہیں ‌آتا، میں‌ واپس آیا اور ایشیا کپ ، چیمپئنز ٹرافی 2017 اور ورلڈ کپ میں‌ اچھی کارکردگی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں:  وقار اور عامر کے ایک دوسرے کو ‘باؤنسر

محمد عامر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اپنے کئے نے سزا کاٹی اور معافی بھی مانگی اس کے بعد ٹیم میں کم بیک کیا لیکن میرا ماضی مجھے یاد دلایا جاتا ہے، انہوں‌ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بورڈ‌ کو آگاہ کردیا ہے، مداح‌ مجھ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کررہے ہیں لیکن میں‌ نے جذباتی طور پر فیصلہ نہیں‌ لیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں