ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر محمد عامر کی پہلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی کروناوائرس کی پہلی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک رپورٹ منفی آگئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ کل لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرمحمد عامر کا پہلا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، بولر کو بائیو سیکیور ماحول میں منتقل کیا جائے گا، دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

دورہ انگلینڈ، محمد عامر سے متعلق بڑی خبر آگئی

چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو اسکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹر نے بیٹی کی ولادت کے باعث انگلینڈ جانے سے معذرت کی تھی۔ 16 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی تھی۔ تاہم اب وہ ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں