جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر محمد عامر کا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد عمران کا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور محمد عمران کی ٹیسٹ رپورٹس کل پی سی بی کو موصول ہوجائیں گی، محمد عامر اور محمد عمران مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں مقیم ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کو دوسری رپورٹ نیگٹو آنے کے بعد انگلینڈ بھجوایا جائے گا۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک رپورٹ منفی آگئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کی پہلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو اسکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں