تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

شاہین کے انجرڈ ہوتے ہی ’محمد عامر‘ ٹاپ ٹرینڈ‌ بن گئے

ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر شاہین شاہ آفریدی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد محمد عامر بھی ٹرینڈ میں آگئے اور انہوں نے حیرانی سے پوچھا کہ میرا نام ٹرینڈ کیوں کررہا ہے؟

عامر کے پوچھے جانے پر مداحوں نے انہیں بتایا کہ شاہین آفریدی انجرڈ ہوگئے ہیں جس کے بعد ہم آپ کو ایشیا کپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

علاوہ ازیں محمد عامر کے حق میں شائقین کرکٹ کی جانب سے متعدد ٹویٹ کیے گئے ہیں جس میں پی سی بی سے اپیل کی گئی ہے کہ ایشیا کپ میں فاسٹ بولر کو شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں سے 28 اگست کو مدمقابل آئیں گی۔

محمد عامر کی ٹیم میں‌ واپسی سے متعلق کیے گئے کچھ ٹویٹس دیکھیں

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں