اشتہار

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نمازہ جنازہ آج 2 بجے آبائی قبرستان معیار لوئر دیر میں ادا کی گئی۔

[bs-quote quote=”نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا مکمل کرکے پاکستان آئیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اہلخانہ”][/bs-quote]

- Advertisement -

واضح رہے کہ نسیم شاہ قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے جس کی وجہ سے وہ والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے۔

فاسٹ بولر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا مکمل کرکے پاکستان آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے بھی نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، دونوں ٹیمیں پرتھ میں جاری پریکٹس میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری تھیں۔

یاد رہے کہ پریکٹس میچ میں نسیم شاہ قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم والدہ کے انتقال کی وجہ سے انہیں آج آرام کرایا گیا، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر عمران خان سینئر اور شاہین آفریدی نے بولنگ کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں