تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر خاتون قتل

اٹلانٹا: امریکا میں کسٹمر نے سینڈوچ میں زیادہ مائیونیز ڈالنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ورکر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا ہے، جہاں معروف فاسٹ فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں گاہک نے سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر غصہ میں آکر ملازمین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ملازم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس نے کہا کہ سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ تھا جس پر اس نے اپنا غصہ ریسٹورینٹ میں کام کرنے والے ملازمین پر نکال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 26 سال جبکہ زخمی ہونے والی ملازمہ کی عمر 24 سال ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کا 5 سالہ بچہ اس وقت ریستوراں کے اندر تھا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

فاسٹ فوڈ چین فرنچائز کے شریک مالک ولی گلین نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ کوئی شخص سینڈوچ میں مایونیز زیادہ ہونے جیسی معمولی سی بات پر فائرنگ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین نے تقریباً تین ہفتے قبل ہی ان کے ریسٹورنٹ میں کام شروع کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -