ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ٹھنڈے چپس دینے پر شہری مشتعل، فاسٹ فوڈ کمپنی ملازم کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھنڈے چپس دینے پر شہری مشتعل ہوگیا اور معروف فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی مار دی جس کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا بھر میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے اور معمولی معمولی باتوں پر لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے سے دریغ نہیں کرتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے جہاں فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کا ٹھنڈے چپس لانا جرم بن گیا اور اسے بیدردی سے گولی مار دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ایک شہری نے صرف ٹھنڈی چپس دینے پر بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملازم شدید زخمی ہوگیا ہے اور اس کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت مائیکل مورگن کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاقے بروکلن میں 20 سالہ شخص مائیکل مورگن نے ایک معروف فاسٹ فوڈ کمپنی کے 23 سالہ ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی کوشش کرنے سمیت بھری ہوئی پستول رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ملزم کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملازم نے مذکورہ فاسٹ فوڈ شاپ آنے والی خاتون اور ملازم کے درمیان ٹھنڈے چپس دینے پر بحث ہوئی جس کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے مائیکل مورگن کو ویڈیو کال کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو غصے کی حالت میں وہاں پہنچ گیا اور اس نے بحث کے بعد ملازم کو گولی مار دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی آنے والی 40 سالہ خاتون اور ملازم کو درمیان بحث سے شروع ہوا تھا جس میں خاتون نے ٹھنڈے چپس دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

بحث کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے کو ویڈیو کال کرکے شکایت کی جس کے بعد مائیکل مورگن غصے کی حالت میں ریسٹورنٹ پہنچ گیا اور ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں