ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کی جوابی کارروائی میں فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے آپریشن بنيان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جارحیت کرنے والے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے ہیں، اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیے گئے ہیں، پاکستان کی اس جوابی کارروائی میں فتح 1 میزائل سسٹم کا نہایت کام یابی سے استعمال کیا گیا ہے۔

فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 1 میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم، برق رفتار اور مؤثر نیوی گیشن خصوصیات سے لیس ہے، یہ انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح جوابی کارروائی میں پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم نے دشمن پر قہر ڈھا دیا ہے، اور اس میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو بالکل درست طور پر نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ادھر پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈرکے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا ہے، اس ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 ارب ڈالر ہے۔


بھارتی ایس 400 سسٹم تباہ کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو


پاکستانی میزائلوں نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کیا، بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے بھارت پر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ ایئر بیس، پونچھ اور جموں ایئر بیس پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کیا، واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں بھارتی بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔


پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں