وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیٹف کےمطالبات پاکستان کےاپنےمفاد میں ہیں کوئی بھی حکومت کو ان نکات پر کام کرنا ہو گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جب حکومت میں آئےتو پاکستان فیٹف گرےلسٹ میں تھا ہمارےپاس27نکات تھےجن میں سے26پرعمل کیا ہم پیشرفت نہ کرتےتوپاکستان فیٹف بلیک لسٹ ہوسکتاتھا ہم نےجن26نکات پرعمل کیااس کی فیٹف نے تعریف کی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ سےمتعلق ہمیں کام کرنےکی ضرورت ہے یہ بھی دیکھیں ماضی میں اینٹی منی لانڈرنگ پرکام نہیں کیاگیا ایف اےٹی ایف کےپیش کردہ نکات پرحکومت کام کررہی ہے، فیٹف کے مطالبات پاکستان کےاپنےمفاد میں ہیں کوئی بھی حکومت کو ان نکات پر کام کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کےذاتی مفادکیلئےنہیں پاکستان کے مفاد کیلئےکام کر رہے ہیں کوئی بھی ملک نہیں چاہتا اسے بلیک لسٹ کیاجائے ہم چاہتےہیں پاکستان ترقی کرےایکسپورٹ بڑھے ہم بھی چاہتےہیں پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھےاور ترقی کریں۔