تازہ ترین

ایف آئی اے کے ’فیٹف‘ سے بچنے کیلئے اہم اقدامات

اسلام آباد : پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد مستقبل میں گرے لسٹ سے بچنے کے لئے ایف آئی اے نے اقدامات کا آغاز کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اسلام آباد آفس نے تمام زونل دفاتر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ڈائریکٹر کی جانب سے طلب کردہ ریکارڈ میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج تحقیقات اور مقدمات پر پیش رفت سمیت تفتیش کا دیگر ریکارڈ بھی شامل ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ مقدمات پر پیش رفت اور تفتیش کے حوالے سے روزانہ کی بیناد پر رپورٹ ارسال کی جائے۔

مزید پڑھیںں : پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا 

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم اگست 2022 سے یکم جنوری 2023 تک کا درکار ریکارڈ فراہم کیا جائے، مراسلے کے مطابق تمام اینٹی منی لانڈرنگ سرکل انچارجز اور فوکل پرسن ہدایات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں