پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ مکمل کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی ووٹنگ کل متوقع ہے، پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بیشتر سفارشات پر عملدرآمد کرچکا ہے، پاکستان کو ترکی، چین، ملائیشیا سمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ٹھوس پیش رفت کی ہے، پاکستان نے منی لانڈرنگ، ٹیررفنانسنگ کے خطرات پر قابو پایا ہے۔

مزید پڑھیں: گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار

ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے درکار 3 ووٹ موجود ہیں۔

پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھرپور سفارت کاری کی ہے جبکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار ہیں۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں