اشتہار

صدر فیٹف نے بھارتی صحافی کا پاکستان کیخلاف سازشی سوال مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے اجلاس دوران صدر راجا کمار نے پاکستان کے خلاف بھارتی صحافی کا سازشی مطالباتی سوال مسترد کر دیا۔

صدر فیٹف راجا کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی میڈیا رپورٹ پر کوئی بیان نہیں دوں گا، پاکستان نے 34 اہداف پر بھرپورعمل درآمد کیا اور ہمارے وفد نے بھی اس کارکردگی کا جائزہ لیا، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

اجلاس میں فیٹف نے کمبوڈیا اور مراکش کا نام ’گرے لسٹ‘ سے نکالتے ہوئے دونوں کی کارکردگی کو بہتر قرار دے دیا۔ فیٹف نے کہا کہ امید ہے ممالک ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

صدر نے اجلاس میں کہا کہ قطر کو منی لانڈرنگ روکنے کیلیے مزید بہتری کی ضرورت ہے، قطر اور انڈونیشیا کے بارے میں حتمی رپورٹ مئی میں دیں گے۔

فیٹف نے روس کی ممبرشپ معطل کر دی۔ صدر راجا کمار نے بتایا کہ روس کی ممبرشپ یوکرین پر حملے کی وجہ سے معطل کی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ترکیہ اور شام میں خونفاک زلزلے کے دوران انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں